امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ دھاتوں کی مارکیٹ کو لے بیٹھی۔ دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں۔۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 22 ڈالر مہنگا۔۔ تاریخ کی بلند ترین 3113 ڈالر فی اونس میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔
ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2380 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کا ہو گیا۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2041 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے پر پہنچ گئی۔۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1831 روپے اضافہ۔۔ 2 لاکھ 54 ہزار 151 روپے میں فروخت ہوا۔
24 قیراط کی فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 3610 روپے کی ہو گئی۔