سوڈان: فوجی سربراہ نے ٹیکنوکریٹک حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

0

سوڈان کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ملک میں جمہوری منتقلی کے لیے ٹیکنوکریٹک حکومت کے قیام کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے فوج کے سیاست سے الگ رہنے اور آزاد انتخابات کے لیے حالات سازگار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل برہان نے جرمنی کے خصوصی ایلچی Heiko Nitschke سے ملاقات کے دوران بتایا کہ”فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، اور قومی سطح پر اتفاقِ رائے سے ٹیکنوکریٹک حکومت تشکیل دی جائے گی جو انتخابات کی نگرانی کرے گی۔”

جرمنی نے سوڈان کی تعمیر نو کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، جبکہ برلن حکومت نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر جنگ زدہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔

سوڈانی فوج نے خرطوم میں اہم کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، جن میںصدارتی محل، حکومتی وزارتیں اور سوڈان کے مرکزی بینک کا کنٹرول شامل ہے۔ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجو وائٹ نیل اسٹیٹ کی جانب پیچھے ہٹ رہے ہیں، جس سے میدان جنگ میں ممکنہ تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔جبکہ ام درمان میں شدید فضائی حملے اورجنوبی خرطوم میں توپ خانے سے بمباری جاری ہے

اگرچہ ٹیکنوکریٹک حکومت اور بین الاقوامی حمایت ایک سیاسی حل کی امید کو بڑھاتی ہے، لیکن مسلسل فوجی جھڑپیں اور سفارتی چیلنجز پائیدار امن کے امکانات کو غیر یقینی بنا رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.