اٹلی نے شہریت کے قوانین سخت کر دیے، آبائی دعووں پر نئی پابندیاں

0

اٹلی نے نسب کی بنیاد پر شہریت کے قوانین سخت کر دیے تاکہ نظام کے غلط استعمال کو روکا جا سکے اور بیرون ملک قونصل خانوں پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

پہلے 17 مارچ 1861 کے بعد کسی بھی اطالوی آباؤ اجداد رکھنے والا شخص شہریت کے لیے درخواست دے سکتا تھا۔اب صرف وہ افراد اہل ہوں گے جن کے والدین یا دادا دادی اٹلی میں پیدا ہوئے ہوں۔

2014 سے 2024 کے دوران بیرون ملک اطالوی شہریوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ارجنٹائن اور برازیل میں نئے اطالوی پاسپورٹس کی ریکارڈ تعداد جاری کی گئی۔اطالوی قونصل خانے درخواستوں کے بوجھ تلے دب گئے، جس کے باعث حکومت کو قوانین سخت کرنے پر مجبور ہونا پڑا.

حکومت کے اس فیصلے سے شہریت کی درخواستوں کا دباؤ کم ہوگا، قومیت کا عمل آسان ہوگا، اور صرف اٹلی سے "حقیقی تعلق رکھنے والوں” کو شہریت ملے گی۔جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ دور دراز اطالوی نسل رکھنے والوں کو شہریت سے محروم کر دے گا، جبکہ اٹلی میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کے بچوں کو 18 سال کی عمر تک انتظار کرنا پڑے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.