اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکا

0

مستونگ : بلوچستان کےضلع مستونگ میں لک پاس کےمقام پر سرداراختر مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کےمطابق حملہ آور نےدھرنےمیں جانے کی کوشش کی،محافظوں اورکارکنوں  کے روکنے پر حملہ آور نےقریب میدان میں خودکودھماکے سے اڑا لیا،حملہ آوراپنےساتھی کےساتھ موٹرسائیکل پر آیا تھا،دھماکے کےبعدحملہ آورکا ساتھی فرار ہو گیا،دھماکے کی زوردار آوازکچھ علاقوں میں سنی گئی۔

دھماکے کےبعدسکیورٹی فورسز نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا،خیال رہےکہ سردار اختر مینگل ماہ رنگ لانگو کی گرفتاری پر دھرنے دئیے ہوئے تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.