وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہوں سے ٹیلیفونک رابطہ: عید کی مبارک باد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف مسلم ممالک کے سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔۔

وزیراعظم نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کو ٹیلی فون کیا۔۔ حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔۔ وزیر اعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے دورہء قاہرہ کا ذکر کیا۔۔جہاں انہوں نے D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔۔ دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مصری صدر نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔ مصری صدر نے مصر کی پاکستان کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان اور تاجکستان کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ۔۔ شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔۔ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا، اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہتے ہوئے صدر تاجکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا تاجکستان میں مئی 2025 کے اواخر میں دوشنبے میں "گلیشئیر کی حفاظت” کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں۔۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر امام علی رحمن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔ وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔۔۔ وزیر اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امیرِ قطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو۔۔ وزیر اعظم نے انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔ وزیرِ اعظم اور امیر قطر کے مابین اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی

وزیرِ اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و مؤثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف کی

شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

امیر قطر نے وزیرِ اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلیری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا

وزیرِ اعظم نے اس نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا

پاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلی سطح قطری وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا: امیر قطر

وزیرِ اعظم نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا

وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے