پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

0

پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عیدالفطر کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی۔ جن اہم مقامات پر عید کے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ان میں اسلام آبادکی فیصل مسجد لاہورکی بادشاہی مسجد اورکراچی کا پولو گراؤنڈ شامل ہے۔

مساجد اور عید گاہوں میں ملکی سلامتی، امن اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیںنماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور روایتی محبت و بھائی چارے کا اظہار کیا۔

بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، مٹھائیوں کی تقسیم اور روایتی کھانوں کی محفلوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.