ایمنسٹی انٹرنیشنل: نیتن یاہو کو گرفتار کر کے عالمی عدالت انصاف کے حوالے کیا جائے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہنگری کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملک کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قانون کی توہین ہے، اور بوڈاپیسٹ کو چاہئے کہ وہ انہیں گرفتار کر کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر جنگی جرائم کے ارتکاب اور غزہ پٹی میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔
ایمنسٹی نے خبردار کیا کہ اگر نیتن یاہو کو گرفتار نہ کیا گیا تو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا کوئی بھی دورہ صیہونی حکومت کو اپنے جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔
صیہونی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیرِ اعظم نیتن یاہو بدھ کو ہنگری کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔