عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر بیرون ملک منتقل ، جلد آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعلان

0

سڈنی : پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا منتقلی کے بعد معاملات کنٹرول میں ہیں، جَلد یہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا دکھائی دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوا، سب کچھ پلان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں، تاہم میں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتا ہوں یا نہیں لیکن میں اپنا پورا زور لگاؤں گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.