صدر زرداری کی طبیعت اچانک خراب ، نواب شاہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل

کراچی : صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صدرآصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو گذشتہ روزبخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع  نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدرآصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما  کے مطابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا، انہوں نے آصف  زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے