امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے: یورپی یونین

لندن : امریکا کی جانب سے جوابی ٹیرف لگانے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا۔یورپین ممالک کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیرضروری قرار دیا ہے۔

اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہے، اسی طرح آئرلینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے۔

برطانوی وزیرتجارت نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے