امریکہ کی فلوریڈا یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
صدر ٹرمپ نےیونیورسٹی مں فائرنگ کے واقعے کو شرمناک اور بھیانک قرار دیا۔ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کو فلوریڈا یونیورسٹی فائرنگ واقعے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا ابھی فائرنگ واقعے سے متعلق بتایا گیا ہے۔یہ ایک انتہائی برا فعل ہے۔
ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔