عید کی طویل تعطیلات کےبعد اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

عیدالفطر کی طویل تعطیلات کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا پہلا روز۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر سرمایہ کار خوشی سے نہال ۔۔۔۔ مارکیٹ نے تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بنا لیا۔۔۔ 1131 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔۔۔۔

جیسے ہی وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔۔۔ سٹاک مارکیٹ میں خریداری کا دباؤ بڑھ گیا۔۔۔ مجموعی طور پر 42 کروڑ 27 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔ کاروباری سودے 28 ارب 21 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔

سرمایہ کاروں نے 117 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 491 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے