پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 10 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔۔ آن لائن ٹکٹس خریدنے والے ٹی سی ایس سے ان ٹکٹس کی فزیکل کاپی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔۔
آن لائن بک کیے گئے ٹکٹ مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے بھی جمع کیے جا سکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پہنچائے جا سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل بھی منعقد کیا جائے گا جس میں شائقین کو موٹر سائیکل، اسمارٹ فون اور گفٹ ہیمپرز جیسے انعامات دیے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔