شہداءکو سلام:سپاہی سردار خرم اعظم شہید،قوم کا بہادر سپوت،مادرِ وطن پر قربان

سپاہی سردار خرم اعظم شہید، قوم کا بہادر سپوت، مادرِ وطن پر قربان

31 اگست 2022، وہ دن جب ایک اور جوان نے ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی۔۔ خرم اعظم شہید کی شہادت، والدین کے لیے فخر اور قوم کے لیے سرمایہ

شہید کی ماں کی آنکھیں نم، لیکن حوصلہ بلند سپاہی سردار خرم اعظم – ایک بہادر جوان، ایک فرمانبردار بیٹا، ایک سچا محبِ وطن تھا۔۔

سپاہی سردار خرم اعظم شہید کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا خرم اعظم 31 اگست 2022 کو شہید ہوا۔۔ اس بار جب اس نے چھٹی پر آنا تھا تو اسکی شادی کا پروگرام تھا۔۔ اسکا رویہ بہت اچھا تھا، ماں، باپ، بہن سب سے برابر پیار کرتا تھا۔۔ جو لوگ شہادت نوش فرماتے ہیں وہ تو ہمیشہ زندہ ہی رہتے ہیں۔۔

شہید کی والدہ نے کہا میرا بیٹا خرم بہت اچھا انسان تھا، اس نے بہت اچھی تعلیم حاصل کی اور پھر اپنے شوق سے فوج میں بھرتی ہوا۔۔ بہت یاد آتی ہے اپنے بیٹے کی لیکن اب بس صبر ہی کر سکتے ہیں، قبر پر جاتی ہوں، دعا پڑھتی ہوں،

سپاہی سردار خرم اعظم شہید کی وطن سے لازوال محبت پر قوم کی جانب سے خصوصی خراج عقیدت

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے