اسلام آباد : ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 8 تا 9 اپریل اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد کیا جار ہا ہے۔ عالمی سرمایہ کار پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے تیار، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔
فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ذریعے معدنی شعبے کے مستقبل اور اس کی ترقی کے لیے جامع لائحہ عمل تیارکرلیا گیا۔ عسکری اداروں اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت کی جانب سے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اقدامات کی بدولت معدنی شعبے میں ترقی ہوگی جس سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مرکز بن جائے گا۔
