پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے نارکوٹکس ڈرگز کا رکن منتخب

پاکستان کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے نارکوٹک ڈرگز (CND) کے لیے 2026 سے 202 تک کی چار سالہ مدت کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ECOSOC) کے اجلاس میں عمل میں آیا، جہاں رکن ممالک نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے ECOSOC کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ مشن کے مطابق "یہ انتخاب اس بات کی بین الاقوامی توثیق ہے کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ایک ذمہ دار، فعال اور مؤثر شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔”

CND میں بطور رکن انسدادِ منشیات کی پالیسیاں ,نشے کے علاج اور بحالی کے اقدامات,عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا,منشیات سے نمٹنے کے لیے متوازن اور انسان دوست حکمت عمل کے پہلوؤں پر توجہ دے گا۔

پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ صرف سخت اقدامات کافی نہیں، بلکہ روک تھام، آگاہی، علاج اور بحالی پر مشتمل جامع پالیسی ہی دیرپا نتائج دے سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے