بجلی سستی ہونے پر نواز شریف کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔

لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے بجلی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، حکومت غریبوں کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے