لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم
فاقی حکومت نے لاہور میں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کر دیا
ختم ہونے والے عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا۔۔ وزارت قانون نے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔
احتساب عدالت نمبر 1 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کردیاگیا۔۔
احتساب عدالت نمبر 3 لاہور خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان میں تبدیل ہو گئی۔۔
احتساب عدالت نمبر4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور میں تبدیل کر دیا گیا
احتساب عدالت نمبر 8 لاہور انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل ہو گئی۔۔
احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو سپیشل جج سنٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کر دی گئی۔۔
لاہور میں 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 عدالتیں کم کی گئی ہیں۔۔