سیول میں مظاہرے: معزول صدر یون سک یول کی حمایت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر
جنوبی کوریا میں سیاسی ہلچل شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ہفتے کے روز دارالحکومت سیول کی سڑکیں معزول صدر یون سک یول کے حامیوں سے بھر گئیں۔ یہ احتجاج آئینی عدالت کی جانب سے مواخذے کی توثیق کے بعد سامنے آیا، جس میں یون کی صدارت کو ختم کرنا جائز قرار دیا گیا۔
بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے سیول کے مرکزی علاقوں میں ریلیاں نکالیں۔مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر لکھا تھا: "جمہوریت بحال کرو” "اسنیپ الیکشن منسوخ کرو”
مظاہرین نے عدالت کے فیصلے کو سیاسی تعصب قرار دیاکئی لوگوں نے کہا کہ جمہوری آزادیوں کو پامال کیا جا رہا ہے مظاہرہ کرنے والوں میں قدامت پسند کارکن، مذہبی شخصیات اور آن لائن اثر و رسوخ رکھنے والے شامل تھے