جو سہولیات جیل میں عمران خان کو مل رہی ہیں مجھے بھی وہی سہولیات دی جائیں: بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

راولپنڈی : سابق خاتون اول اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں اپنے شوہر کی طرح بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ وہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی ہیں، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے وہ قانون کے مطابق بہتر سہولتوں کی حق دار ہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکلا کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے جیل حکام کو درخواست دی، لیکن سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست پر کان نہیں دھرے ۔

عمران خان کی اہلیہ کے وکلا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولتوں کا حق دار قرار دیا گیا ہے، لہٰذا انہیں بھی اپنے شوہر جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی متعدد مقدمات میں ضمانت پر رہا تھیں، تاہم انہیں 17 جنوری 2025 کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے