آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کا دورہ اسلام آباد: سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون پر اسٹریٹجک مذاکرات

آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف منگل کو ایک اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینا اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف سے باضابطہ اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ تفصیلی بات چیت

ہوگی جس میں توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط بھی ہونگے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے ابھرتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کا مظہر ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیش کر رہا ہے، اور آذربائیجان علاقائی اقتصادی انضمام کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔دونوں ممالک علاقائی رابطوں، مشترکہ منصوبوں، اور جنوب-جنوب تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہیں۔”یہ مذاکرات پاکستان-آذربائیجان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو سکتے ہیں، جن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور علاقائی ترقی ممکن ہو گی۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے