نواز شریف کا سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ ، پارٹی معاملات چلانے کیلئے باقاعدہ دفتر میں بیٹھیں گے

لاہور : صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ نوازشریف اب پارٹی معاملات کو چلانے کے لیے باقاعدہ دفتر میں بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے لئے ایوان وزیراعلیٰ نوے شاہراہ میں دفتر بنانے کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ نوازشریف سے اب تمام ایم پی ایز، ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت پارٹی ورکرز بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 پارٹی معاملات چلانے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کو لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوایئول کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ نوازشریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے نہ صرف ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔

نواز شریف لندن واپسی کے بعد باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پرباقاعدہ پارٹی معاملات چلائیں گے ۔ حکومت پنجاب کے ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوایئول  قائم کر کے نواز شریف کو اس کا پیٹرن ان چیف بنایا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے