ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی 8687پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی دوسری بڑی مندی ۔۔۔۔ صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ نے پوری دنیا کی سٹاک اور کرنسی مارکیٹس کو ہلا کر رکھ دیا۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کی سب سے بڑی 8 ہزار 687 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔۔۔

کاروباری ہفتے کا پہلا روز اسٹاک مارکیٹس کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ 3 ہزار 882 پوائنٹس گِر گئی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔

لنچ پر مارکیٹ میں سرمایہ کار واپس آئے اور خریداری شروع کی جس کے باعث دو گھنٹے میں 5 ہزار پوائنٹس کی ریکوری بھی ریکارڈ کی گئی۔۔

فروخت کے شدید دباؤ کے باعث سرمایہ کاروں کے 474 ارب روپے مارکیٹ میں ڈوب گئے۔۔۔ امریکی کرنسی میں نقصان کا تخمینہ ایک ارب 68 کروڑ ڈالر رہا۔۔

حصص بازار میں 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری مالیت 43 ارب روپے سے زائد رہی ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے پر آ گئی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے