صدر ٹرمپ کی دوائی کا ری ایکشن:ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال آ گیا

صدر ٹرمپ کا ٹیرف پالیسی پر نظرثانی سے انکار۔۔۔ کہا اب مارکیٹس کو کڑوی دوائی لینی ہی ہو گی۔۔۔

امریکہ کی تجارتی جنگ سے ایشیا کی اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آ گیا۔۔ فروخت کے شدید دباؤ کے باعث ایشیا کی کوئی بھی مارکیٹ ریڈ زون سے باہر نہ آ سکی۔۔

ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 13.22 فیصد کی غیر معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ۔۔۔

ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس میں 17.16 فیصد کمی آ گئی۔۔

چین کا شنگھائی انڈیکس 300 پوائنٹس گر گیا۔۔ گذشتہ سال اکتوبر کے بعد چین کی اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار سات فیصد کی مندی آئی ہے۔۔

جاپان کی ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔ نِکی انڈیکس میں 7.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

جنوبی کوریا کا کوپسی انڈیکس 5.57 فیصد گِر گیا۔۔۔

آسٹریلیا کا ایس اینڈ پی انڈیکس 4.23 فیصد کمی کے بعد 7 ہزار 343 پوائنٹس پر بند ہوا

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ دس ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔ سنسیکس انڈیکس 3 فیصد گِر کر 73 ہزار 138 پوائنٹس پر بند ہوا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے