امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی۔۔۔ صدر ٹرمپ نے چین سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر مزید 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا چین کے پاس منگل (8اپریل) تک مہلت ہے۔۔۔ اگر چین نے امریکی مصنوعات پر عائد 34 فیصد جوابی ٹیکس ختم نہ کیا تو جمعرات سے اضافی ٹیکس عائد کر دیں گے۔۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر سب سے بڑا ٹیرف عائد کر دیا ہے۔۔ اس وقت چین پر مجموعی امریکی ٹیرف کی شرح 54 فیصد ہے۔۔
صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ سیخ پا ہیں۔
