صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ نے امریکہ میں اقتصادی کساد بازاری کے بادل مزید گہرے کر دیئے ہیں۔۔
نیویارک کے اکنامک کلب سے خطاب میں بلیک راک کے سی ای او لیری فنک نے کہا جن کمپنیوں کے سی ای اوز سے ان کی بات ہوئی ہے وہ سخت پریشان ہیں کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ کساد بازاری کی لپیٹ میں آنے والا ہے۔ تجارتی جنگ سے مہنگائی کے نئے طوفان کی آمد ہے۔۔ غیر یقینی صورتحال میں فیڈرل ریزرو کیلئے شرح سود کم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
اگر صورتحال ایسے ہی برقرار رہی تو امریکی شہریوں کیلئے گزر بسر کرنا مشکل ہو جائے گا۔۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔۔
