وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔۔۔
وزیراعلیٰ چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کیلئے استنبول پہنچیں گی۔۔ ڈپلومیسی فورم 11 سے 13 اپریل تک جاری رہے گا۔۔
اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کیلئے ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دورہ پاکستان کے دوران دعوت دی تھی۔۔
ترکیہ کی خاتون اول کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔۔
