میڈیا کو یہ سُن کر غصہ آئےگا لیکن میں ایردوان اور وہ مجھے پسند کرتے ہیں:صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شائد میڈیا کو یہ بات سُن کر غصہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ ایردوان کو پسند کرتے ہیں اور ایردوان بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔۔

وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا  کہ ان کے ترک صدر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، انہیں اردوان پسند ہیں اور اردوان بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے ایردوان کے حوالے سے کہا کہ ’ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، ہم بہت سے مراحل سے گزرے ہیں، مگر کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔ میرے ترکیہ اور اُن کے رہنما کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم بہت سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کر لیں گے۔۔

شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے انہیں (ایردوان کو) کہا کہ ‘مبارک ہو، آپ نے وہ کام کر دکھایا ہے جو 2000 سال میں کوئی نہیں کرسکا، آپ نے شام پر قبضہ کر لیا، مختلف ناموں کے ساتھ ہی صحیح، لیکن حقیقت یہی  ہے‘۔

ٹرمپ کے مطابق اردوان نے ان سے کہا کہ ‘نہیں، نہیں، نہیں، یہ میں نہیں تھا‘ لیکن ٹرمپ نے ان سے کہا کہ ‘یہ آپ ہی تھے لیکن کوئی بات نہیں‘۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ’دیکھیں وہ (اردوان) بہت مضبوط انسان ہیں اور وہ بہت ذہین ہیں، انہوں نے وہ کام کیا ہے جو کوئی نہیں کر سکا، اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا‘۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے