امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔۔ دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے حکام کے درمیان ابتدائی مذاکرات 12 اپریل کو شروع ہوں گے۔۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’شاید کوئی معاہدہ ہوجائے، یہ بہت اچھا ہوگا، ہم ہفتے کے دن تقریباً اعلیٰ ترین سطح پر بہت اہم ملاقات کر رہے ہیں۔‘
امریکی صدر ٹرمپ کا یہ حیران کن اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ایران نے اپنا جوہری پروگرام روکنے کے لیے نئے معاہدے پر براہ راست مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اس خیال کو بے معنی قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہر کوئی اس بات پر متفق ہے کہ معاہدہ کرنا واضح اقدام سے بہتر ہوگا ۔
