جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی آئی۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 3341 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر آ گئی
22 قیراط کے 10 گرام سونے کے بھاؤ 236 روپے گر گئے۔ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 836 روپے رہی
24 قیراط کی ایک تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 3326 روپے میں فروخت ہوئی۔