چین کا امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار ۔۔۔۔ امریکی مصنوعات پر جوابی 50 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ۔۔۔۔ چین میں امریکی مصنوعات پر مجموعی ٹیکس 84 فیصد پر پہنچ گیا۔۔۔
امریکہ نے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد چین پر ٹیکس شرح 104 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔۔۔۔
2024 میں امریکہ نے چین کو 143 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔۔۔ جواب میں 439 ارب ڈالر کی مصنوعات چین سے امپورٹ کیں۔۔۔
چین نے کہا ہے اپنے تجارتی مفادات کا ہر صورت دفاع کرے گا۔۔۔ صدر ٹرمپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔۔
امریکہ میں دنیا کے 57 ممالک سے آنے والی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کی وصولی ہو گئی۔۔۔ پاکستان پر ٹیکس کی شرح 29 فیصد ہے ۔۔۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف واپس نہ لینے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔۔۔ ان کے مطابق ٹیرف کی وصولی سے امریکی خزانے میں ہر روز دو ارب ڈالر کی اضافی رقم آرہی ہے۔۔۔ اس لیے وہ ٹیرف کی وصولی جاری رکھیں گے
