وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس پہنچ گئے: تعلقات کے نئے باب کی شروعات

0

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر ٹورچن نے کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا اور اقتصادی و سفارتی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔

بزنس کونسل اجلاس: معاشی روابط کو تقویت

دورے کے پہلے دن بیلاروس-پاکستان بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جو بعد ازاں بزنس فورم میں تبدیل ہو گیا۔ اس فورم میں دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جس میں مشترکہ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اور تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر لوکاشینکو کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات

وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل کو پیلس آف انڈیپنڈنس میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات دو مراحل پر مشتمل ہو گی

  1. تنگ فارمیٹ میں بند کمرہ مذاکرات
  2. توسیعی فارمیٹ میں وزارتی و سفارتی وفود کی موجودگی میں گفتگو

زیر بحث نکات

  • نومبر 2024 کے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ
  • عالمی و علاقائی مسائل پر ہم آہنگی
  • بین الاقوامی اداروں میں باہمی تعاون
  • کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کی توقع

یہ دورہ پاکستان کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو متنوع بنانا ہے۔ بیلاروس کے ساتھ بڑھتے روابط تجارتی وسعت,ثقافتی تبادلے,دفاعی اور سائنسی اشتراک ,سفارتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی راہ ہموار کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.