راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سمیت 5 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ علی رضا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
زلمی کے اوپنر صائم ایوب 4 چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 35 اور مچل اون نے 31 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دے دیا۔ فن ایلن اور سعود شکیل نے 88 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم فن ایلن 53 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ کپتان سعود شکیل 59 بنا کر پویلین لوٹے۔
حسن نواز 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ کوشال مینڈس 35 اور ریلی روسو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم ،علی رضا اور ایلزی جوزف نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں کہا کہ کوشش ہو گی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، سکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔