بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ملک کی معیشت میں شاندار خدمات پر کنونشن 13 سے 15 اپریل تک اسلام آباد میں ہو گا۔۔ وزیراعظم شہباز شریف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔۔
کنونشن کا افتتاحی سیشن 14 اپریل کو ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ شرکت کریں گے اور کنونشن میں ایس آئی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔
کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا کی میٹنگز ہوں گی، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی۔
لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں 14 اپریل کو عشائیہ دیا جائے گا اور 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں چیف آف آرمی سٹاف خطاب کریں گے۔
15 اپریل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی اور 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔