ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ملاقات
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی۔ جودت یلماز نے ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ قائدین کا دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ دونوں راہنماؤں نے معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا
مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی
مریم نواز نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا