نئی دہلی : مودی سرکار مسلمان دشمنی میں آگے بڑھ رہی ہے اور مسلمانوں پر بھارت کی زمین دن بدن تنگ کی جارہی ہے۔ وقف ترمیمی بل کے خلاف بھارت میں علماء و مشائخ کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج جمیعت علماء کی قیادت میں بھارتی ریاست کرناٹک منعقد ہوا۔احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ "وقف مسلمانوں کا حق ہے، فاشسٹ طاقتوں کو چھیننے نہیں دیں گے”۔مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے۔ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کسی مذہب یا پارٹی کے خلاف نہیں، آئینی دفاع کیلئے ہے۔ آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔قف بل کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔
بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور املاک کو مٹانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔