امریکہ کے ساتھ چین کے مفادات پر معاہدے کرنیوالے ممالک کو بیجنگ کی وارننگ

0

چین نے ان تمام ممالک کو خبردار کیا ہے جو بیجنگ کے مفادات پر امریکہ سے تجارتی معاہدے کر رہے ہیں۔

چینی وزارت تجارت  نے امریکا سے تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک  کو  مخالفت کی وارننگ دے دی ۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف پر ہر ملک کو معاہدے کرنے کی آزادی ہے لیکن ان معاہدوں میں چین کے مفادات کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کی جائے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا  امریکا کے ساتھ وسیع تر اقتصادی معاہدے کرنے والے  ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  چین امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتا ہے لیکن اگر کسی فریق نے چین کے نام پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔

چین نے جوابی اقدام سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ بیشتر چینی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بدستور 145 فیصد ٹیرف عائد ہے جب کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.