وزارت خزانہ نے غیر ملکی گرانٹس اور قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں
رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 13کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ماراچ ساڑھے پانچ ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا گیا۔۔رواں مالی سال کیلئے قرضوں کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔
مجموعی قرض میں سعودی عرب کے 5ارب ڈالر جبکہ چین کے 4 ارب ڈالر بھی سیف ڈپازٹس میں شامل ہیں،،
وزارت خزانہ کے مطابق 9ماہ میں عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر قرض ملا۔۔
سب سے بڑا ایک ارب 19 کروڑ ڈالر قرض ایشیائی ترقیاتی بینک نے دیا۔۔ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن سے 72 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔۔
26 کروڑ ڈالر قرض انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ نے دیا۔۔ اسلامک ڈیولپمنٹ فنڈ نے 37کروڑ57 لاکھ ڈالر کا شاٹ ٹرم قرض فراہم کیا۔۔
14 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرض اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے لیا گیا۔۔
مختلف ممالک نے دوطرفہ معاہدوں کے تحت 35 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرض دیا۔۔
سب سے بڑا 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض فرانس سے آیا۔۔ 55 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں نے قرض دیا۔۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 45کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔۔