پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سے سرمایہ کار پریشان۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں فروخت کا شدید دباؤ۔۔۔۔2 ہزار 206 پوائنٹس کی بڑی مندی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 20 پوائنٹس پر بند۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔
مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آئی۔۔۔ سرمایہ کار 240 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 340 ارب روپے سے کم ہو کر 14 ہزار 100 ارب روپے پر آ گئی۔۔
حصص بازار میں 50 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری سودے 24 ارب 48 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔