بھارت کےساتھ سود سمیت حساب برابر کر دیا:وزیر اطلاعات

0

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات گیڈر بھبکیاں تھیں۔۔ ہم نے بھارتی اقدامات کا دو گنا بڑھ کر جواب دیا۔۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت کے پاس صرف اونچی آواز اور گیڈر بھبکیاں ہیں، ہم نے سود سمیت حساب برابر کردیا ہے اور بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت پر سبقت حاصل کی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود بند کرنے سے بھارتی ایئرلائنز کو کروڑوں کا نقصان ہوگا جس کا اثر بھارتی معیشت پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافیوں نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کا کیس بڑے موثر اور مدلل انداز میں لڑا ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ:

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جنگوں میں بھی سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسی کوئی بات معاہدے میں شامل نہیں ہے، اسی لیے اسے مرکزی موضوع نہیں بنایا گیا، بلکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پوری توجہ یہ واضح پیغام دینے پر تھی کہ آپ کی سیکیورٹی ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوا ہے، اور اپنی ناکامی کا ملبہ کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتا، نہ اس کی اجازت عالمی قانون میں ہے اور نہ ہی یہ بین الاقوامی قاعدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ واضح پیغام ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ہمارے لیے ایک مقدس معاہدہ ہے، اور ہم اس پر عمل درآمد کے لیے آخری حد تک جائیں گے،

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.