صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے دنیا کے سب سے بڑے ویلتھ فنڈ کو تین ماہ میں 40 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔۔
نورجس بینک انویسٹمنٹ منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی دنیا کے ساتھ بالعموم اور چین کے ساتھ بالخصوص تجارتی جنگ سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 40 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر فنڈز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔
ڈنمارک کے انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ 18 ہزار 300 ارب کرونے کی مجموعی انویسٹمنٹ میں سے فنڈ نے 70 فیصد پیسہ سٹاک مارکیٹ میں لگایا تھا۔ تین ماہ میں 1200 ارب کرونے کا نقصان ہو چکا ہے۔