پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے نتائج سنگین ہوں گے اور بھارت کو یہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔
مختلف ممالک کے سفیروں اور مشنز کو پہلگام حملے پر بھارتی جھوٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔۔ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو ہر شکل میں مسترد کیا ہے۔ بھارت کے ایسے اقدامات خطہ کے امن اور استحکام کو متاثر کریں گے۔
آمنہ بلوچ نے کہا پاکستان کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دے گا۔
سیکریٹری خارجہ نے غیر ملکی سفیروں اور مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔