معروف شخصیات نے فالس فلیگ آپریشنز پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ملکی سیکورٹی پر کبھی نہ سمجھوتا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کیخلاف معروف گلوکار فاخر محمود نے کہا کہ پاکستانی پر امن، باوقار اور خودمختار قوم ہیں، اور اپنی سیکیورٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سیاسی اختلافات ہر ملک میں ہوتے ہیں، لیکن ملکی سلامتی کے معاملے میں ہم سب ایک ہیں۔
انصار برنی کا کہنا ہے کہ ہم ایک حقیقت پسند قوم ہیں، جو سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔یہ تماشے صرف عالمی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ عالمی برادی سے اپیل ہے کہ اب تو اپنی آنکھیں کھولیں۔
احمد جہانزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری امید، یقین اور خواب ہے، اسکی حفاظت ہم اپنی جان دے کر بھی کرینگے۔ اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے۔