تہران : ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں زخمیوں ہونے والے افراد کی تعداد 561 ہوگئی ہے جبکہ 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔