امرتسر : پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگی ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں۔
سمرنجیت سنگھ مان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے۔
سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔
بھارتی سمرنجیت سنگھ مان نے مزید کہا کہ صدر کو چاہئے کہ حکومت کو برطرف کرکے، نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔
بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں، دفاعی ماہرین