پاکستان بھارت سے آنے والے پانی کی ایک ایک بوند ہر صورت وصول کرے گا:نائب وزیراعظم

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سندھ طاس معاہدے پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان بھارت سے آنے والے پانی کی ایک ایک بوند کی ہر صورت حفاظت کو یقینی بنائے گا۔۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔۔ اجلاس میں قانون انصاف اور آبی وسائل کے وفاقی وزراء ،اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی

اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔۔بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات بین الریاستی تعلقات کے خلاف ہیں۔۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی شقوں کی بھی خلاف ورزی ہیں،،

نائب وزیراعظم نے کہا سندھ طاس معاہدہ علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔۔۔سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔۔

انہوں نے کہا دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔۔ بھارت کی طرف سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا قابل افسوس ہے۔۔پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درامد کی حمایت کرتا رہے گا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.