پاک بھارت کشیدگی:سائبر حملوں کا خطرہ،ایڈوائزری جاری

0

مودی کے پہلگام فالس آپریشن کے بعد خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں۔۔ پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔۔

پاکستان میں دفاعی، مالیاتی اور میڈیا کے شعبے میں سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔۔

سائبر حملوں کے لیے اسپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔۔

حملہ آور اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔۔۔۔پاکستان میں اسٹرٹیجک انفراسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے۔۔

ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں کی صورت میں ڈیٹا چوری اور مالی نقصان کا امکان بڑھ گیا ہے۔۔

پاکستان میں فنانشل اداروں اور بینکنگ سسٹمز میں سائبر کرائم کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔۔

نیشنل سرٹ کی حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت۔۔ سائبر حملوں سے سیاسی عدم استحکام اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ادارے فوری طور پر اپنے سسٹمز کا سیکیورٹی آڈٹ کروائیں۔۔

پاکستان میں سائبر حملوں سے بچنے کے لیے اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.