امریکہ کا پاکستانی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا معاملہ
حکومت نے امریکی انتظامیہ سے ٹیرف مذاکرات کیلئے رواں ہفتے اعلی سطح کا وفد واشنگٹن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے
وفد کی قیادت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے۔۔ وفد میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہونگے
پاکستانی وفد امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں پر بات چیت کرے گا۔۔ امریکی انتظامیہ سے ٹیرف میں کمی کیلئے زور دیا جائے گا۔۔
امریکہ کے ساتھ تین ارب ڈالر خسارہ کم کرنے کیلئے درآمدات بڑھائی جائیں گی۔۔ امریکہ سے پوما کاٹن، مشینری اور ایل این جی امپورٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔۔
پاکستان امریکہ سے ایک ارب ڈاکر کی کپاس درآمد کر سکتا ہے۔۔ امریکہ سے تجارت بڑھانے کیلئے نان ٹیرف رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔۔
اضافی ٹیرف لگنے سے پہلے امریکہ نے 9.9 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا تھا۔۔ امریکہ نے 90 روز کیلئے اس میں مزید 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔۔
پاکستان سے امریکہ کو بیڈ لینن، ڈینم اور تولیے کی برآمدات 50 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کی تجویز ہے۔۔ چین، ویت نام اور بنگلہ دیش پر امریکی ٹیرف میں اضافہ سے پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔۔