پہلگام فالس فلیگ: پہلگام فالس فلیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری
سابق بھارتی بیورو کریٹ جواہر سرکار نے پہلگام حملے کے حوالے سے بی جے پی حکومت کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔۔
سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر جواہر سرکار نے پہلگام واقعہ میں آغاز سے اختتام تک مسلمانوں کے کردار کو نمایاں کیا۔۔
ایکس پر انہوں نے لکھا پہلگام جانے والے سیاح مسلمانوں کی گاڑیوں میں آئے اور مسلمانوں کے ہی ہوٹلوں میں ٹھہرے۔۔ تمام سیاحوں نے مسلمانوں کے ہاتھ کا پکا کھانا کھایا اور سیر کیلئے مسلمان گائیڈ کی مدد لی۔۔یہاں تک کہ حملے میں پہلی گولی کھانے والے سے لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والا بھی مسلمان تھا۔۔
جواہر سرکار نے لکھا ان تمام شواہد کے باوجود انتہا پسند بھارتی میڈیا تمام مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دےرہا ہے ۔۔
بھارتی دانشور اشوک سوین نے بھی پہلگام حملے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔
اشوک سوین نے تنقید کرتے ہوئے ایکس پوسٹ پر لکھا: ’’ پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کااب تک کا ماسٹر سٹروک یہ ہےکہ بھارت میں پاکستان کے وزیر دفاع کےایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگادی گئی‘‘ 7 روز گزر جانے کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کو ہلاک کرنے والے ایک بھی دہشتگرد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔۔