پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و ستم بڑھا دی۔ گھروں میں چھاپے اور تلاشی کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے گھروں میں چھاپے مار کر ضروری قانونی دستاویزات اور موبائل فونز ضبط کر لئے۔۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید نے گھروں پر چھاپوں، سامان کی لوٹ مار اور املاک پر حملوں سے پیدا ہونے والے پریشان کن ماحول پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے تنازع کو حل کرے۔
پہلگام واقعے کے بعد، بھارتی فوجیوں اور نیم فوجی دستوں نے وادی بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں اور بڑے پیمانے پر گھروں پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کی ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھارتی فوجیوں نے دو ایسے افراد کے آبائی گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، جن کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پہگام حملے میں ملوث ایک گروہ میں شامل تھے۔
پیر تک بھارتی فوج نے ایک وسیع کریک ڈاؤن میں 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا اور کئی گھروں کو مسمار کر دیا۔